Tuesday, 1 February 2022

مٹھاس باتوں میں تم اپنی گھول کر دیکھو

  مٹھاس باتوں میں تم اپنی گھول کر دیکھو

کسی سے پیار کے دو لفظ بول کر دیکھو

ملے گی تازہ ہواؤں کی خوشگوار مہک

دریچے اپنے مکانوں کے کھول کر دیکھو

ہو گفتگو کا ارادہ تو یہ ضروری ہے

تم اپنی باتوں کو پہلے ہی تول کر دیکھو

جو کرنا چاہو بیاں دوسروں کا عیب کبھی

تو اپنے دل کو ذرا سا ٹٹول کر دیکھو

ہزاروں الجھنیں سہنا پڑیں گی تم کو سعید

کسی سے دشمنی اک بار مول کر دیکھو


سعید رحمانی

No comments:

Post a Comment