Wednesday 23 February 2022

غبار راہ کی صورت بکھر گیا کوئی

 غبارِ راہ کی صورت بکھر گیا کوئی

ابھی تو پاس تھا جانے کدھر گیا کوئی

رفاقتوں کے سبھی واسطوں کو ٹھکرا کے

جفا کی آخری حد سے گزر گیا کوئی

نہ پوچھ مجھ سے مِری ذاتِ گمشدہ کا پتہ

مِرے وجود میں زندہ تھا، مر گیا کوئی

خیال صبحِ بہاراں کا سونپ کر دل کو

خزاں رُتوں سے ہے دامن کو بھر گیا کوئی

رواں ہے وقت کی گاڑی فنا کی راہوں پر

کوئی سوار ہوا اور،۔ اتر گیا کوئی

غزل یہ دامِ محبت فقط ہے ایک سراب

جنوں کی راہ سے لوٹا نہ گھر گیا کوئی


لبنیٰ غزل

No comments:

Post a Comment