Wednesday, 23 February 2022

میدان محبت میں سیاست نہیں کرتا

 میدانِ محبت میں سیاست نہیں کرتا

میں نذر ریا اپنی عبادت نہیں کرتا

ہو حسب و نسب جس کا حقیقت میں معزز

وہ شخص کسی سے بھی خیانت نہیں کرتا

ہم اس کو کبھی مردِ مجاہد نہیں کہتے

اربابِ ستم سے جو بغاوت نہیں کرتا

رکھتا ہے وہ میرے ہی قبیلے سے تعلق

جو شخص بھی ظالم کی حمایت نہیں کرتا

تسلیم و رضا شیوۂ درویش ہے اختر

بے مہرئ دنیا کی شکایت نہیں کرتا

در اصل وہ ظالم کا طرفدار ہے اختر

مظلوم کی جو شخص حمایت نھیں کرتا


اختر حسین چیمہ

No comments:

Post a Comment