Thursday, 24 February 2022

تیرے لہجے میں یہ جو شدت ہے

 تیرے لہجے میں یہ جو شدت ہے 

یہ کوئی ان کہی شکایت ہے 

ہجر کے دُکھ پہ یار حیرت کیا 

مستقل وصل بھی اذیت ہے 

تجھ کو اب بُھولنے لگا ہوں میں 

یہ شکایت نہیں ہے، تہمت ہے 

خوشبوؤں سے بنائیں گے تم کو 

رنگ سے تو بڑی سہولت ہے 

دیکھا جائے تو مر چکے ہیں ہم 

سانس لینا تو بس ضرورت ہے

تُو مِرا ہے تو میرے درد سمجھ 

مسکرانا تو میری عادت ہے 

کیا کِیا، درد کی دوا لے لی 

میرے بیمار! تجھ پہ لعنت ہے 

میں بس اس وقت اپنے پاس رہا 

جب لگا آپ کی ضرورت ہے 

تیرے لب، ہائے تیرے شیریں لب 

بوسہ لے لوں اگر اجازت ہے 


طارق عثمانی

No comments:

Post a Comment