Tuesday, 1 February 2022

حسینوں سے تمہاری دوستی اچھی نہیں لگتی

 حسینوں سے تمہاری دوستی اچھی نہیں لگتی

بڑھاپے میں یہ عشق و عاشقی اچھی نہیں لگتی

مزا کچھ اور ہی تھا پی ڈبلیو ڈی کی سروس کا

ہمیں اب اور کوئی نوکری اچھی نہیں لگتی

الیکشن میں تو ہر ووٹر پر اپنی جاں چھڑکتے تھے

اب ان سے رہنماؤ! بے رخی اچھی نہیں لگتی

کھلائے جو بھی حلوہ تم اسی کا ساتھ دیتے ہو

ہمیں واعظ! تمہاری پالیسی اچھی نہیں لگتی

رگڑنا پڑ رہا ہے سر ہر اک ووٹر کے پاؤں پر

اسی باعث تو ہم کو ممبری اچھی نہیں لگتی


نیاز سواتی

No comments:

Post a Comment