بے فیض ریاکار محبت پہ بھی لعنت
اخلاص سے عاری ہو تو چاہت پہ بھی لعنت
اب لوٹ کے آنے کا تکلف نہیں کرنا
اب تُو تو کُجا تیری شباہت پہ بھی لعنت
جو اپنی رعایا کا تحفظ نہیں کرتی
واجب ہے کریں ایسی ریاست پہ بھی لعنت
سچ یہ ہے کہ یہ لشکرِ ابلیس ہے سارا
جانو تو کرو اہلِ سیاست پہ بھی لعنت
اختر کو کسی سگِ جہاں کی نہیں پرواہ
کرتا ہے سدا اہلِ رعونت پہ بھی لعنت
اختر حسین چیمہ
No comments:
Post a Comment