Wednesday, 23 February 2022

کیسی عجیب بات میں الجھی ہوئی ہوں میں

 کیسی عجیب بات میں الجھی ہوئی ہوں میں

میں کیا ہوں اپنی ذات میں الجھی ہوئی ہوں میں

تم نے تو تھک کے دشت ٹھکانہ ہی کر لیا

اور شہر خواہشات میں الجھی ہوئی ہوں میں

💔دیوانہ وار پیار کا اظہار اب کہاں

سنگین حیات میں الجھی ہوئی ہوں میں

یہ ہجر و وصل کیا ہیں، معانی ہیں ان کے کیا

کیوں ان کی کیفیات میں الجھی ہوئی ہوں میں

اس حسن لاجواب کو کیا لفظ دوں سمن

جن کی تجلیات میں الجھی ہوئی ہوں میں


رخسانہ سمن

No comments:

Post a Comment