Tuesday, 1 February 2022

عجیب تشنگی ہر سو مرے بدن میں ہے

 عجیب تشنگی ہر سُو مِرے بدن میں ہے

کسی سراب کا آہو مرے بدن میں ہے

کسی سے عشق سا ہونے کو ہے یہ تم ہو کیا

نئے گلاب کی خوشبو مرے بدن میں ہے

کبھی کسی سے بھی کھل کر میں مل نہیں سکتا

مجھے خبر ہے کہ بس تُو مرے بدن میں ہے

محل کو چھوڑ کے آ جاتی ہیں زلیخائیں

نہ جانے کون سا جادو مرے بدن میں ہے

صداقتیں کھنک اٹھتی ہیں بات جب نکلے

وہی زبان وہ تالو مرے بدن میں ہے

مِرے قریب جو آؤ تو دل بڑا رکھنا

بری بھلی گھری ہر خو میرے بدن میں ہے

سیاستوں نے گو شیطاں ہی کر دیا مجھ کو

نہیں میں بھولتا سادھو مرے بدن میں ہے

مِرے مقابلے حوروں کا قافلہ اظہر

بلا سے ضبط ہے قابو میرے بدن میں ہے


اظہر بخش

No comments:

Post a Comment