اس کی نظروں میں اب دھواں ہوں میں
اب زمیں ہوں نہ آسماں ہوں میں
نا مکمل سی داستاں ہوں میں
دل ناکام کی زباں ہوں میں
لوگ ارمان جن کو کہتے ہیں
ان چراغوں کا ہی دھواں ہوں میں
کیا ہوا وہ جو مجھ سے کہتا تھا
تیری دنیا تِرا جہاں ہوں میں
حد نہیں عالم تصور کی
کیا بتاؤں کہاں کہاں ہوں میں
جو کہ تقدیر ہی سے ملتی ہے
ایسی منزل کا کارواں ہوں میں
عشق کہتے ہیں جس کو اے سونی
راز ہے دل کا رازداں ہوں میں
انیتا سونی
No comments:
Post a Comment