Thursday, 24 February 2022

اسے کہنا تمہاری دلربا یادیں بہت دل کو ستاتی ہیں

 اسے کہنا

تمہاری دلربا یادیں

بہت دل کو ستاتی ہیں

بچھڑنے کا نہیں ہے غم

تمہاری یاد آنے سے

بس آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

دل و جاں کی سنہری وادیاں ساری

غبار رنج و غم میں ڈوب جاتی ہیں


اختر حسین چیمہ

No comments:

Post a Comment