Wednesday 23 February 2022

مقام عاشقی پائے ہوئے ہیں

 مقامِ عاشقی پائے ہوئے ہیں

جو ٹھوکر در بدر کھائے ہوئے ہیں

میں مثال آئینہ جب سے ہوا ہوں

ستمگر سنگ برسائے ہوئے ہیں

تیرے ہی سنگِ در پہ رکھ کر سر کو

مقدر ہم بھی چمکائے ہوئے ہیں

تیرے اصرار پہ محفل میں تیری

سنانے حالِ دل آئے ہوئے ہیں

تمہارے حسن کو دیکھا ہے جب سے

یہ سورج چاند شرمائے ہوئے ہیں

بہاریں روٹھ کر جب سے گئیں ہیں

چمن میں پھول مرجھائے ہوئے ہیں

تصور سے وصال شب کے دیکھو

وہ کس طرح سے شرمائے ہوئے ہیں

تمہاری یا د سے جان اسد ہم

مکانِ دل کو مہکائے ہوئے ہیں


اسد ہاشمی

No comments:

Post a Comment