Tuesday, 22 February 2022

دل میں درد اتر جاتے ہیں

 دل میں درد اتر جاتے ہیں

آنکھ میں آنسو بھر جاتے ہیں

آنکھ سے اوجھل ہونے والے

آنکھیں بنجر کر جاتے ہیں

کس سے دل کی بات کریں ہم

جب بھی سوچیں ڈر جاتے ہیں

آنکھیں سب کچھ کہہ دیتی ہیں

وہ چپ چاپ گزر جاتے ہیں

غم کے ہاتھوں آخر اک دن

خواب سہانے مر جاتے ہیں

دل میں رہنے والے طارق

دل کو زخمی کر جاتے ہیں


طارق ملک

No comments:

Post a Comment