Thursday, 30 June 2022

تین روپے کے درجن تھے جب چار آنے میں

تین روپے کے درجن تھے جب چار آنے میں ایک آتا تھا موٹا کِنو

چار آنے میں شہد کی مکھی والی پانچ بلوری ٹافی

چار آنے میں تِل میں ڈُوبی آدھی جیب برابر ریوڑی

چار آنے میں اِتنا گنا جس سے لڑتے جبڑے ہاریں

چار آنے میں مکھن ٹافی، ایک مُرنڈا

پھول مٹھائی، چار بتاشے

پاؤ بھر بسکٹ کے ریزے

شہر تلک تانگے کی سواری

چار آنے میں اِتنی موجیں 

اور وہ لمبی تان کے سونا

خوابوں میں سِکوں کی چھن چھن

گاؤں سے پھر شہر کو ہجرت

سُن لو کیا تعبیر مِلی ہے

چار آنوں کے ڈھیر لگے ہیں

ایک مہینے کی تنخواہ میں لاکھوں سِکے

لاکھوں سِکے لے لے کوئی

چار آنے وہ دے دے کوئی


عابی مکھنوی

No comments:

Post a Comment