Thursday, 23 June 2022

آؤ مل بیٹھ کے آداب وفا طے کر لیں

 آؤ مل بیٹھ کے آدابِ وفا طے کر لیں

کس نے کس موڑ پہ ہونا ہے جدا، طے کر لیں

توڑ کر عہدِ وفا کون چلا جائے گا

کون لکھے گا، کسے جانِ وفا طے کر لیں

کب کہاں کون کسے کیوں کوئی کیسے کیونکر

کل کا ہر وہم ابھی بیٹھ ذرا طے کر لیں

اتفاقاً کبھی سرزد تو انہیں ہونا ہے

احتیاطً سبھی جرموں کی سزا طے کر لیں

آخری بار ملاقات کہاں پر ہو گی

آؤ طاہر کسی مقتل کا پتہ طے کر لیں


احمد بشیر طاہر

No comments:

Post a Comment