Tuesday, 28 June 2022

کہنے کو ہم ایک ہی دنیا کے رہنے والے ہیں

 بیگانگی


آدھی رات اُدھر، آدھی رات اِدھر

مدھم بلب کی روشنی میں

میرے بستر پر ایک چیونٹی چل رہی ہے

ننھی ساتھی

تمہاری دنیا میں اس وقت دن ہے یا رات؟

تمہاری دنیا میں وقت ہے بھی یا نہیں

مجھے تو کچھ پتا نہیں

کہنے کو ہم ایک ہی دنیا کے رہنے والے ہیں 


سلیم الرحمٰن

No comments:

Post a Comment