Tuesday, 28 June 2022

جس نے ہنسایا اس نے رلانا تو تھا مجھے

 جس نے ہنسایا اس نے رُلانا تو تھا مجھے

اس عشق نے یہ دن بھی دِکھانا تو تھا مجھے

میں جانتا تھا میری اندھیروں سے جنگ ہے

سو خود کو اک چراغ بنانا تو تھا مجھے

یہ مختصر بھی تھی بڑی مشکل بھی تھی مگر

اس زندگی سے کام چلانا تو تھا مجھے

اچھا ہوا جہاں سے الجھنے میں کٹ گیا

یوں بھی یہ وقتِ ہجر بِتانا تو تھا مجھے

اہل جہاں کی ضد میں جہاں دار میں بنا

ان کو مقام عشق دکھانا تو تھا مجھے

اچھا ہوا کہ تجھ سے ملاقات ہو گئی

تجھ سے ملے بغیر بھی جانا تو تھا مجھے

تیمور!! اپنے درد کا احساس تب ہوا

جب اس نے یہ کہا کہ بتانا تو تھا مجھے


تیمور حسن

No comments:

Post a Comment