محبت تب بھی ممکن تھی
کہ جب سانسوں کی گٹھڑی کُھلنے والی تھی
مِرے سینے میں دھڑکن رک رہی تھی
جب میں مر رہا تھا
میں محبت کر رہا تھا
تمہاری انگلیاں میری ہتھیلی پر دعائیں لکھ رہی تھیں
تمہارے ہونٹ بے آواز ہلتے تھے
مجھے اُکھڑی ہوئی سانسوں کے زینے پر
کھڑے الفاظ ملتے تھے
مجھے معلوم ہے میں نے تو مرنا تھا
مگر اس وقت میرے ساتھ
تم بھی مر رہی تھیں
مجھے معلوم ہے تم بھی
محبت کر رہی تھیں
ذیشان حیدر نقوی
No comments:
Post a Comment