Tuesday, 28 June 2022

یہ ممکن ہے کہ اک دن ٹوٹ جائے آزمانے سے

 یہ ممکن ہے کہ اک دن ٹوٹ جائے آزمانے سے

انا وہ شاخ ہے جو جھک نہیں سکتی جھکانے سے

مِری بھی فکر کو جانے کہاں سے پر نکل آئے

پرندے بھر رہے تھے جب اڑانیں آشیانے سے

مِرے اندر ٹراموں کا، بسوں کا شور رہتا ہے

کبھی یہ دل دھڑکتا تھا کسی کے آنے جانے سے

کوئی منظر ہو اوروں کی طرح میں رو نہیں سکتا

غلط مت سوچنا اے دوست! میرے مسکرانے سے

یہ بہتر ہے کہ اس کی بددعائیں آسماں چُھو لیں

کہ اب تو تنگ میں بھی آ گیا ہوں اس کے طعنے سے


شمیم قاسمی

No comments:

Post a Comment