Sunday, 7 August 2022

اور تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

سورۂ الرحمٰن کی عمدہ تشریح کرتا عارفانہ کلام حمدیہ کلام


اور تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے

جس جا بھی تم دیکھو گے اس کی رحمت پاؤ گے

بھس میں لذت والی غذائیں خوشے ہیں کھجوروں کے

جن کے غلاف سنبھالے رکھیں تم لذت سے کھاؤ گے

اس کے حکم سے بچھی زمیں، اور ٹِکا ہوا ہے آسمان

ان دونوں کو چھوڑ کے کیسے حد سے باہر جاؤ گے

تیری خاطر اس نے بھرے ہیں باغ یہاں زیتونوں کے

انگوروں میں کیسے حکم بِنا تم لذت پاؤ گے🍇

حدِ خدا میں حدِ گناہ کب کیسے قائم کر سکتے ہو

اس کی پہنچ سے دور کہاں تک تم ممتاز جی جاؤ گے


ممتاز ملک

No comments:

Post a Comment