عارفانہ کلام نعتیہ کلام
میری بات بن گئی ہے تیریﷺ بات کرتے کرتے
تیرے شہر میں میں آؤں تیری نعت پڑھتے پڑھتے
تیرےﷺ عشق کی بدولت مُجھے زندگی مِلی ہے
مُجھے موت آقاﷺ آئے تیری بات کرتے کرتے
کِسی چیز کی طلب ہے نہ ہے آرزو بھی کوئی
تُوؐ نے اتنا بھر دیا ہے، کشکول بھرتے بھرتے
میرے سُونے سُونے گھر میں کبھی رونقیں عطا ہوں
میں دیوانہ ہو گیا ہوں تیریﷺ راہ تکتے تکتے
ہے جو زندگانی باقی، یہ ارادہ کر لیا ہے
تیرے منکروں سے آقاؐ میں مروں گا لڑتے لڑتے
ناصر! کی حاضری ہو کبھی آستاں پہ تیرےؐ
کہ زمانہ ہو گیا ہے مجھے آہیں بھرتے بھرتے
ناصر چشتی
This Naat is By the Famous Sufi Master Poet of 18th century
ReplyDeleteHazrat Maulana Muhammad Shafi Khwaja Nasir ud Deen Chishti R.A.