Sunday, 7 August 2022

جب حسن تھا ان کا جلوہ نما انوار کا عالم کیا ہو گا

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جب حسن تھا انؐ کا جلوہ نما انوار کا عالم کیا ہو گا

ہر کوئی فدا ہے بِن دیکھے تو دیدار کا عالم کیا ہو گا

قدموں میں جبیں کو رہنے دو چہرے کا تصور مشکل ہے

جب چاند سے بڑھ کر ایڑی ہے تو رخسار کا عالم کیا ہو گا

اک سمت علیؓ اک سمت عمرؓ، صدیقؓ اِدھر عثمانؓ اُدھر

ان جگمگ جگمگ تاروں میں سرکارؐ کا عالم کیا ہو گا

جس وقت تھے خدمت میں ان کی ابوبکرؓ و عمرؓ عثمانؓ و علیؓ

اس وقت رسول اکرمﷺ کے دربار کا عالم کیا ہو گا

چاہیں تو اشاروں سے اپنے کایا ہی پلٹ دیں دنیا کی

یہ شان ہے ان کے غلاموں کی تو سرکارؐ کا عالم ہو گا

کہتے ہیں عرب کے ذروں پر انوار کی بارش ہوتی ہے

اے نجم! نہ جانے طیبہ کے گلزار کا عالم کیا ہو گا


نجم نعمانی

No comments:

Post a Comment