Friday, 16 June 2023

مسکراہٹیں سیکھیں قہر کی نگاہوں سے

 مسکراہٹیں سیکھیں قہر کی نگاہوں سے

دادِ سرکشی لے لی ہم نے کج کلاہوں سے

کیا کہیں محبت کا راز کم نگاہوں سے

ہم نے دل بنائے ہیں آنسوؤں سے آہوں سے

اپنی معرفت کا ہم ایک دن سبق دیں گے

دیکھتے چلے جاؤ اجنبی نگاہوں سے

اس کے حق کا مجرم ہوں پھر بھی اس کی رحمت ہے

خود بچا لیا مجھ کو مبتذل گناہوں سے

فرش پر ہے تخت ان کا عرش پر دماغ اپنا

کیا فقیر رہتے ہیں دب کے بادشاہوں سے

سارے مسئلے حل ہیں مسلکِ محبت میں

ان کی راہ ملتی ہے بے شمار راہوں سے

نجم یہ نشانی ہے اہلِ دل کی دنیا میں

ہم کو خاص نِسبت ہے غم کی بارگاہوں سے


نجم آفندی

میرزا تجمل حسین

No comments:

Post a Comment