Friday 16 June 2023

وہ شخص جس نے خود اپنا لہو پیا ہو گا

 وہ شخص جس نے خود اپنا لہو پیا ہو گا

جیا تو ہو گا، مگر کس طرح جیا ہو گا

تمہارے شہر میں آنے کی جس کو حسرت تھی

تمہارے شہر میں آ کر وہ رو پڑا ہو گا

کسی کی یاد کی آہٹ سی ہے درِ دل پر

کسی نے آج مِرا نام لے لیا ہو گا

وہ اجنبی تِری بانہوں میں جو رہا شب بھر

کسے خبر کہ وہ دن بھر کہاں رہا ہو گا

تمہارے صحن چمن میں کِھلا ہوا غُنچہ

کسے خبر مِری قسمت پہ ہنس رہا ہو گا


عبدالرحیم نشتر

No comments:

Post a Comment