Thursday, 1 June 2023

گونجتی ہے صحن عالم میں صدا عباس کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

در مدحِ حضرت عباسؑ علمدار


گونجتی ہے صحنِ عالم میں صدا عباسؑ کی

دو جہاں سے ہو گئی بھاری وفا عباسؑ کی

ساتھ عصمت کے رہی، آغوشِ عصمت میں رہی

ابتداء عباسؑ کی،۔ اور انتہاء عباسؑ کی

خون سے بدلا ہے پانی موت سے بدلی حیات

منزلت کیا کوئی سمجھے با وفا عباسؑ کی

کچھ عجب ہے جذبِ نصرت کچھ عجب تاثیرِ غم

دل کو ماتھر! کھینچ لیتی ہے وفا عباسؑ کی


ماتھر لکھنوی

وشوناتھ پرشاد 

No comments:

Post a Comment