عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عباسؑ کا وہ غیظ وہ تیور جلال کے
خود موت رکھ رہی ہے قدم دیکھ بھال کے
اصغرؑ کو مانگا شہؑ نے کلیجہ سنبھال کے
ہاتھوں پہ ماں نے رکھ دیا دِل کو نکال کے
اصغرؑ گئے نہ جُھولے سے بانوؑ کے بَین تھے
سینے سے لے گیا ہے کوئی دل نکال کے
انساں کے دل کا وزن کیا تھا حسینؑ نے
میزانِ موت میں علی اصغرؑ کو ڈال کے
بتلا رہی ہے شامِ غریباں کی بے کسی
گیسُو بِکھر گئے ہیں محمدﷺ کی آلؑ کے
پیشانیٔ نیاز جُھکا دی حسینؑ نے
مینا یزیدِ نحس کو دوزخ میں ڈال کے
ماہ جبین ناز
مینا کماری ناز
No comments:
Post a Comment