عارفانہ کلام حمد نعت منقبت خیرالوریٰﷺ
حاصل ہو آپؐ کی جو رضا خیرالوریٰﷺ
شفقت ہو آپ کی جو عطا خیرالوریٰﷺ
رحمت ہی برسے دل پہ سدا خیرالوریٰﷺ
مقبول میری کر لیں دُعا خیرالوریٰﷺ
محبوب دل کو آپﷺ کی رحمت سدا رہے
ایسے ہی میرے دل میں الفت سدا رہے
آقاﷺ سے اس غلام کی نسبت سدا رہے
مقبول میری کر لیں دعا خیرالوریٰﷺ
سرکارﷺ میرے دل پہ ایسی نظر رہے
کونین کے نصاب میں میری قدر رہے
آقاﷺ کی رحمتوں کا نرالا اثر رہے
مقبول میری کر لیں دعا خیرالوریٰﷺ
کہتا ہوں نعت تو یہ عنایت ہے آپﷺ کی
سرکار میرے دل میں محبت ہے آپﷺ کی
بالا ترین سب سے اطاعت ہے آپ ﷺ کی
مقبول میری کر لیں دعا خیرالوریٰﷺ
مطلوب ہر کسی کے ہی سرکار آپﷺ ہیں
کونین میں سبھی کے ہی سردار آپﷺ ہیں
مالک کی کائنات کے شہکار آپﷺ ہیں
مقبول میری کر لیں دعا خیرالوریٰﷺ
اس کاروان نعت کا سالار میں رہوں
گلشن میں بزم نعت کی مہکار میں رہوں
آقاﷺ کی ہر نسل کا رضاکار میں رہوں
مقبول میری کر لیں دعا خیرالوریٰﷺ
اکرام آج دل کی ذرا داستاں کہو
چُھوٹے نہ حق کا دل سے کبھی کارواں کہو
آباد زندگی کی کریں بستیاں کہو
مقبول میری کر لیں دعا خیرالوریٰﷺ
اکرام الحق
No comments:
Post a Comment