Saturday 20 January 2024

میرے نبی پیارے نبی ہے مرتبہ بالا تیرا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میرے نبیﷺ پیارے نبیؐ ہے مرتبہ بالا تیرا

جس جا کوئی پہنچا نہیںم پہنچا وہاں تلوا تیرا

خیرات دیتا ہے خدا ہر وقت تیرے نام کی

جس کو ملا جو کچھ ملا جتنا ملا صدقہ تیرا

یا مصطفیٰؐ، یا مجتبیٰؐ بھر دیجیئے کاسہ میرا

کر دو کرم رکھ لو بھرم سائل ہوں میں داتا تیرا

رحمت تھی پورے جوش پر میں بھی نہ تھا کچھ بے خبر

تجھ سے تجھی کو مانگ کر اچھا رہا منگتا تیرا

صدیقؓ کا فاروقؓ کا، صدقہ ملے عثمانؓ کا

مولا علیؓ کا واسطہ میں دیکھ لوں روضہ تیرا

اے باعثِ ارض و سما چشمِ کرم بر حالِ ما

دیکھے نیازی پھر شاہاﷺ وہ گنبد خضرا تیرا


عبدالستار نیازی

No comments:

Post a Comment