Saturday, 18 May 2024

نعت نبی کی بزم میں خوشبو بکھیر کر

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نعت نبیؐ کی بزم میں خوشبو بکھیر کر

باطل توجّہات کو پل بھر میں زیر کر

ناموسِ مصطفیٰؐ پہ جو آئے ذرا بھی آنچ

جان و جہاں لٹانے میں بالکل نہ دیر کر

کاغذ پہ میں نے احمدِؐ مرسل جہاں لکھا

ہالہ بنا دیا ہے فرشتوں نے گھیر کر

تُو داستانِ بدر و حُنین و اُحد سُنا

گیدڑ جو ہو گئے ہیں انہیں پھر سے شیر کر

مدحِ رسولِ پاکؐ سے زُلفِ ادب سنوار 

نُورِ رسولِ پاکؐ سے شب کو سویر کر

آقاؐ کی نذر کر دیا کاشف نے‌ جان و دل

اپنی نگاہ سارے زمانے سے پھیر کر


کاشف شکیل 

No comments:

Post a Comment