Saturday, 5 July 2025

کیجیے کس منہ سے توصیف و ثنائے مصطفیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کیجیے کس منہ سے توصیف و ثنائے مصطفیٰ

مظہرِ شانِ خدا ہے ہر ادائے مصطفیٰ

دل نثارِ مصطفیٰ ہے، جاں فدائے مصطفیٰ

دین و دنیا کی دولت ہے ولائے مصطفیٰ

ہیں ثنا خوانِ نبیؐ اہلِ فلک اہلِ زمیں

فرش سے تا عرش پہونچی ہے ضلائے مصطفیٰ

ہے یہ دل میں آرزو یا رب کے روزِ حشر و نشر

میں اٹھوں اپنی لحد سے مبتلائے مصطفیٰ

ہم کو بخشی ہے خدا نے دولتِ سمع و بصر

دولتِ دینِ مقدس ہے عطائے مصطفیٰ

منزلیں طے کر کے جب طیبہ میں پہونچے تھے حضورؐ

شور برپا تھا مدینے میں وہ آئے مصطفیٰ

مفلسی سب کے دلوں کی دور کرنے کے لیے

دولتِ اسلام اپنے ساتھ لائے مصطفیٰ

ان کی بتلائی ہوئی راہوں پہ ہم چلتے رہیں

ہم کو اے اللہ! حاصل ہو رضائے مصطفیٰ


سید حکیم احمد نقوی

No comments:

Post a Comment