Thursday, 10 July 2025

سنگدل کو دل دینا حوصلوں کی باتیں ہیں

 سنگدل کو دل دینا حوصلوں کی باتیں ہیں

آئینوں کے افسانے کرچیوں کی باتیں ہیں

پھول پھول خاموشی، شاخ شاخ سناٹا

پیڑ پیڑ پنچھی ہیں پت جھڑوں کی باتیں ہیں

بارشوں کی رم جھم میں تو نہیں سمجھ سکتا

ہجر کتنا مہلک ہے آنسوؤں کی باتیں ہیں

قرب و لمس کی ساعت ہو گئی جواں شاید

جسم جسم خواہش ہے، خوشبوؤں کی باتیں ہیں


ڈاکٹر کنول فیروز

No comments:

Post a Comment