Thursday, 10 July 2025

ہوئی قبول مری ہر دعا مدینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہوئی قبول مِری ہر دُعا مدینے میں

میں کیا بتاؤں کہ کیا کیا ملا مدینے میں

میں مانتا ہوں کہ کعبے کی شان ہے

اپنی مگر یہ سچ ہے بڑا دل لگا مدینے میں

میں ایک شام مدینے میں دیکھ آیا ہوں

بڑے ادب سے ہے چلتی ہوا مدینے میں

سکونِ دائمی پوچھا کہاں سے ملتا ہے

تو اک فقیر نے مجھ سے کہا؛ مدینے میں

وہ عیش و عشرتِ دنیا، تمام لہو و لعب

میں چھوڑ چھاڑ کے سب، آ گیا مدینے میں

وہ کاش خواب نہ ہوتا، صغیر سچ ہوتا

خوشا وہ خواب کہ میں مر گیا مدینے میں


صغیر احمد صغیر

صغیر احمد احسنی

No comments:

Post a Comment