Sunday, 6 July 2025

احوال حسین ابن علی باعثِ غم ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


احوال حسینؑ ابن علیؑ باعثِ غم ہے

رنجحش ہے بشر کو تو فرشتوں کو الم ہے

نام شہ دیں عرش معلی پہ رقم ہے

مسجود خدا لوح مبارک پہ قلم ہے

یہ پنجتن پاک تو اشرف ہیں جہاں سے

بہتر ہیں خدائی میں یہی کون و مکاں سے

بعد قتل شہ دین کیسے ہوئے ظلم ہیں

بے کسی کا نہ مٹا آج کے تک ساماں

جن کی لاشوں پہ جنگل میں ہوئے اسپ رواں

حال مظلوم پہ کس طرح سے روے نہ جہاں

اب سکینہؑ کی یتیمی کی تعب لکھتا ہوں

حال جو قید میں گزارا ہے وہ سب لکھتا ہوں


واجد علی شاہ اختر

No comments:

Post a Comment