Wednesday, 1 October 2025

حق کے پیارے عرش کے تارے صلی اللہ علیہ و سلم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حق کے پیارے عرش کے تارے صلی اللہ علیہ و سلم

آمنہ بی بی کے راج دلارے صلی اللہ علیہ و سلم

پہنچے فلک پر جب شہِ والا دیکھ کے ان کا قامت والا

حور و ملائک سب یہ پکارے صلی اللہ علیہ و سلم

واہ ری شانِ سیدِ والا، منہ سے ان کا نام جو نکلا

بن گئے بگڑے کام ہمارے صلی اللہ علیہ و سلم

ڈوب کے نکلا مہرِ تاباں، شق ہوا فوراً ماہِ درخشاں

اللہ اللہ ان کے اشارے صلی اللہ علیہ و سلم

لاکھ چڑھے سر مہرِ قیامت لیکن کچھ نہیں اس کو دہشت

جس نے کیے اس رخ کے نظارے صلی اللہ علیہ و سلم

سورۂ نور ہے یا وہ صورت دید ہے یا قرآں کی تلاوت

عارضِ انور ہیں یا پارے صلی اللہ علیہ و سلم

لطف کے دل کی ہے یہ تمنا دیکھیے ان کا جلوۂ زیبا

نزع میں بے خود ہو کے پکارے صلی اللہ علیہ و سلم


مفتی اکرام احمد لطف بدایونی

No comments:

Post a Comment