Thursday, 4 December 2025

سخت وحشت زدہ صحرا میں ہوا میرے بعد

 سخت وحشت زدہ صحرا میں ہوا میرے بعد

نام یوں "قیس" کا "مجنوں" کو ملا میرے بعد

پڑ گئے حلق میں صحرائے جنوں کے کانٹے

کہ میسّر نہیں ایک آبلہ پا میرے بعد

چاک اس غم سے گریبانِ کفن ہے کہ نہیں

پیرہن غم سے نہ ہو ان کی قبا میرے بعد

طاقِ ابرو میں صفیں باندھ جنازے کی نماز

پلکیں کرتی ہیں اشاروں سے ادا میرے بعد

ہاتھ سے جانے کا شہباز کے کچھ غم نہ کرو

کیا عجب دام میں پھنس جائے ہُما میرے بعد


سید محمد عبدالغفور شہباز

No comments:

Post a Comment