Saturday, 16 May 2026

اپنی ناکام محبت پہ ہنسی آتی ہے

 اپنی ناکام محبت پہ ہنسی آتی ہے

دل کی بگڑی ہوئی قسمت پہ ہنسی آتی ہے

میں نے سمجھا تھا سہارا جسے اپنے دل کا

آج مجھ کو اسی اُلفت پہ ہنسی آتی ہے

ڈھل گئی جو کسی بے ربط سے افسانے میں

دل کی اس تازہ حقیقت پہ ہنسی آتی ہے

چاہتا ہے کہ انہیں شام و سحر پیار کرے

دل معصوم کی حسرت پہ ہنسی آتی ہے

جس پری وش کے لیے میں نے لُٹا دی ہستی

اس کو بھی اب مِری حالت پہ ہنسی آتی ہے


سیوک نیر

No comments:

Post a Comment