Sunday, 10 May 2026

پھر دیکھنا منظر کیسے بدلتا ہے

 سنو گرمی بہت ہے

اے سی بھی ٹھیک کروایا

پھر بھی چل نہیں رہا

اچھا سنو

کیا تمہاری طرف آ جاؤں؟

دو دن سے سوئی نہیں

شاید تمہاری بانہوں میں نیند آ جائے

میری زلفیں تمہارے گلے کا ہار بنیں

مجھے تمہاری چاہت کا نشہ سرشار کر دے

مجھے تم دیوانہ وار پیار کرو

مجھے گلے لگاؤ اور میں

تمہارے پیار کی لہروں میں ڈوب جاؤں

تم اک بار تو کہہ ڈالو

تسنیم، آ جاؤ میرے پاس

میری بانہیں تمہاری منتظر ہیں

پھر دیکھنا منظر کیسے بدلتا ہے


سیدہ تسنیم بخاری

No comments:

Post a Comment