Tuesday, 26 May 2026

جہاں سے دوش عزیزاں پہ بار ہو کے چلے

 جہاں سے دوشِ عزیزاں پہ بار ہو کے چلے

یہ سُوئے مُلکِ عدم شرمسار ہو کے چلے

ہمارے دیکھنے کو خُوش ابھی سے ہیں اعداء

ذرا نہ دیکھ سکے،۔ اشکبار ہو کے چلے

پہنچ ہی جاؤ گے مے خانہ میں خضر تم بھی

ہمارے ساتھ جو یاروں کے یار ہو کے چلے

تمہاری رہ کا رہا ہم کو ہر طرف دھوکا

چلے جدھر کو سو بے اختیار ہو کے چلے

ثناء نگار یہ ہے کس کے خلق کا عارف

قلم ورق پہ نہ کیوں اشکبار ہو کے چلے


زین العابدین عارف

No comments:

Post a Comment