دید جاناں جو عام ہو جائے
کارِ دنیا تمام ہو جائے
رُوٹھ جائے وہ صبح ہوتے ہی
اور منانے میں شام ہو جائے
میکدے میں نماز پڑھ لیں گے
کاش ساقی امام ہو جائے
آج مقتل میں خود ہی جاتا ہوں
کہ شہیدوں میں نام ہو جائے
ذکرِ تسبیح شیخ رہنے دے
ذکرِ ساقی و جام ہو جائے
اپنی قسمت پہ ناز ہے نیرنگ
دُور ہی سے سلام ہو جائے
نند لال نیرنگ سرحدی
مندھرا، ڈیرہ اسماعیل خان، ریواڑی گوڑگاؤں
کریڈٹ یوٹیوب وڈیو
https://www.youtube.com/watch?v=CTORoMcocok&list=RDCTORoMcocok&start_radio=1
وڈیو لنک میں صرف 4 اشعار تھے باقی دو شعر ڈاکٹر تقی عابدی جی کی مرتب کردہ کتاب سے مستعار لیے ہیں۔
No comments:
Post a Comment