Tuesday, 26 May 2026

یوں گم سم تو کیوں لیٹا ہے تارے گن

 یُوں گُم سُم تُو کیوں لیٹا ہے تارے گِن

جیون میں دُکھ درد ہیں جتنے سارے گن

طُوطی سی آواز سُنے گا کون تِری

ایسا کر لے پیارے اب نقّارے گن

خون بہا کر نِردوشوں کا دھرتی پر

کتنے لوگ لگاتے ہیں جے کارے گن

جھانک کے دیکھ گریباں میں اپنے بھی ذرا

کتنے ہیں صالح اعمال وہ پیارے گن

ناممکن ہے ساجد کوئی مُجھ سے کہے

اس جگ میں ہیں کتنے درد کے مارے گن


ساجد شاہجہانپوری

No comments:

Post a Comment