Tuesday, 12 May 2026

نغمۂ اسلام زندہ باد گایا جائے گا

 نغمۂ اسلام


نغمۂ اسلام زندہ باد گایا جائے گا

خوابِ غفلت سے مسلماں کو جگایا جائے گا

دیکھتی ہے خواب ہندو راج ہی کے کانگرس

خاک میں اس کے ارادوں کو ملایا جائے گا

سنگدل انگریز بھی سُن لے یہ گوشِ ہوش سے

راہ میں پتھر جو آئے گا ہٹایا جائے گا

باز آ جا اپنی ہٹ دھرمی سے اے بلدیو سنگھ

ورنہ لاشوں پر ہی پاکستاں بنایا جائے گا

ظالموں باطل پرستوں کی اُڑیں گی دھجیاں

نام پر غدّار کا یکسر مٹایا جائے گا

راہِ حق میں ہم لُٹا دیں گے جو اپنے پاس ہے

اور ہر قیمت پہ پاکستاں بنایا جائے گا


سید صادق حسین کاظمی

برگِ سبز (کلیاتِ صادق)

No comments:

Post a Comment