Sunday, 17 May 2026

وجود پاک ہے کتنا محبت آفرین تیرا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وجودِ پاکﷺ ہے کتنا محبت آفرین تیرا

نہیں ثانی کوئی اے رحمۃ اللعالمینﷺ تیرا

ذرا اس اتحادِ حسن و الفت کو کوئی دیکھے

تو کعبے کو مکیں کا اور کعبے کا مکیں تیرا

تصور تیرا جنت ہے، محبت تیری بخشش ہے

یہ رتبہ اور یہ درجہ شفیع المذنبیںﷺ تیرا

رہے گا حکم تیرا کار فرما روزِ آخر تک

لقب اے شافعِ محشر ہے ختم المرسلینﷺ تیرا

توجہ کی نظر وقتِ شفاعت اس پر بھی رکھنا

کہ ادنیٰ امتی ہے بادی خلوت نشیں تیرا


ہادی مچھلی شہری

سید محمد ہادی

No comments:

Post a Comment