آئے گی میری یاد میری زندگی کے بعد
ہو گی نہ روشنی کبھی اس روشنی کے بعد
مجھ کو وفا بھی روئے گی میری کمی کے بعد
آتی ہے یاد آدمی کی آدمی کے بعد
وہ حال ہو گا بزمِ جہاں کا میرے بغیر
ہوتا ہے رنگ بزم کا جو برہمی کے بعد
مجھ کو ستم سے چرخ کے ہرگز گِلہ نہیں
جانے کا مجھ کو وہ بھی میری دشمنی کے بعد
سجدوں کے باوجود مقدر کو کیا کہوں
میں بامراد ہو نہ سکا بندگی کے بعد
مانا کہ غم کے بعد مسرت ضرور ہے
لیکن جیے گا کون تیری بے رخی کے بعد
مجھ کو خبر نہ تھی کہ محبت بھی جرم ہے
دل نے بڑھائے حوصلے اس آگہی کے بعد
نیرنگ شاعری تھا میرا مقصدِ حیات
معلوم کیا ہو حال میرا شاعری کے بعد
نند لال نیرنگ سرحدی
مندھرا، ڈیرہ اسماعیل خان، ریواڑی گوڑگاؤں
کریڈٹ یوٹیوب وڈیو
https://www.youtube.com/watch?v=jsxvP1n0j5o&list=RDjsxvP1n0j5o&start_radio=1
No comments:
Post a Comment