فلمی گیت
برکھا بیرن زرا تھم کے برسو
پی میرے آ جائیں تو چاہے جم کے پھر برسو
پی سے ہے میرا مِلن کیوں ہے ری تجھ کو جلن
ہائے رے پاپن ذرا رک جا ذرا تھم جانا رے
برکھا بیرن ذرا تھم کے برسو
پی میرے آ جائیں تو چاہے جم کے پھر برسو
پی کو میرے آنے دے انگ سے لگ جانے دے
پھر تو دُشمن یوں برسنا جا نہ پائے وہ نہ رے
برکھا بیرن ذرا تھم کے برسو
پی میرے آ جائیں تو چاہے جم کے پھر برسو
ساون کمار
No comments:
Post a Comment