عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
بحرِ تحیّرات ہے میرے نبیﷺ کی ذات
دکھ درد سے نجات ہے میرے نبیؐ کی ذات
جتنے بھی ان کی یاد میں لمحے گزر گئے
وہ دائمی حیات ہے میرے نبیؐ کی ذات
مل جائے گا سکوں تمہیں قلب و جگر کا یاں
تکمیلِ کائنات ہے میرے نبیؐ کی ذات
وہ نور کائنات کا،۔ چاہت خدا کی ہے
وہ چودھویں کی رات ہے میرے نبیؐ کی ذات
کیسے میں نعت نہ لکھوں شیدائی ہوں ہما
بے حد حسِین ذات ہے میرے نبیؐ کی ذات
ہما شاہ
No comments:
Post a Comment