Sunday, 17 May 2026

راہ میں حق کے عزیزاں آپ کو قرباں کرو

راہ میں حق کے عزیزاں آپ کو قرباں کرو

یا نہیں اس پر تصدّق اپنا جسم و جاں کرو

کاں تلک خاطر رکھو گے آرزو میں تنگ کر

غُنچۂ دل بادِ صبا سُوں عشق کے خنداں کرو

خانۂ دل 💕 کو رکھو آباد حق کی یاد سُوں

عشق کی آتش سُوں تن کو جال کر ویراں کرو

توڑ کر تن کو کرو باریک پردے کی مثال

شمع نُورانی لگا فانوس تن تاباں کرو 🕯

پھیرتے رہو دِید کا منکا نظر کے تار میں

رات دن انکھیاں کو اپنی اس طرف گرداں کرو


سید علیم اللہ

No comments:

Post a Comment