لوگ کتنے عجیب ہوتے ہیں
وقت مطلب قریب ہوتے ہیں
جن کو دنیا امیر کہتی ہے
دل کے بے حد غریب ہوتے ہیں
پیار اک ایسا روگ ہے جس کے
حسن والے طبیب ہوتے ہیں
لوگ ہوتے ہیں جو تہی دامن
چاہتوں کے نقیب ہوتے ہیں
پیار کے راستے میں دیکھا ہے
ہر قدم پر رقیب ہوتے ہیں
نفرت بانٹتے نہیں شاکر
وہ جو سچے ادیب ہوتے ہیں
شاکر نظامی
No comments:
Post a Comment