Friday, 29 May 2026

گزرگاہ سرور مدینے کی گلیاں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


گزرگاہ سرورﷺ مدینے کی گلیاں

ہے بہتر سے بہتر مدینے کی گلیاں

ادھر سے ہی گزرے ہیں آقاؐ ہمارے

ہے بُو سے معطر مدینے کی گلیاں

یقیناً ہے رشکِ قمر، رشکِ انجم

تمہارا مقدر مدینے کی گلیاں

بڑی حسرتوں سے مگر دیکھتے ہیں

تمہیں ماہ و اختر مدینے کی گلیاں

چلوں گا میں آنکھوں کے بل دیکھ لینا

مگر ہاں سنبھل کر مدینے کی گلیاں

مقدر سے جانا ہوا جب بھی رفعت

میں دیکھوں گا دن بھر مدینے کی گلیاں


رفعت برکاتی

No comments:

Post a Comment