خُود کو دے کر سزا بھی دیکھیں گے
تُجھ سے ہو کر جُدا بھی دیکھیں گے
کیسے کرتے ہیں ہم سے صَرفِ نظر
ان کی ہم یہ ادا بھی دیکھیں گے
اب کے ساون کی سُرمئی رُت میں
جُگنوؤں کی ضیا بھی دیکھیں گے
بھُول کر بھی نہ آئے تیرا خیال
مانگ کر یہ دُعا بھی دیکھیں گے
عشق میں کتنا درد ہے شاہد
درد کی اِنتہا بھی دیکھیں گے
رفیق شاہد
No comments:
Post a Comment