Wednesday, 13 May 2026

نبی کا ذکر ہے یعنی درود لازم ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نبیؐ کا ذکر ہے یعنی درودﷺ لازم ہے

یہاں خلوص سے لپٹا وجود لازم ہے 

یہ کوئی عام وظیفہ نہیں خدا کی قسم

نماز پڑھتے ہوئے بھی درودﷺ لازم ہے

بنا کے سیدِ لولاکﷺ کہہ دیا رب نے

ہمارے بعد نبیﷺ کا وجود لازم ہے

فقط اذاں میں شہادت نہیں رسالت کی

نماز میں بھی مقامِ شہود لازم ہے

سکونِ قلب کو لازم ہے بندگی تیری

مقامِ عشق کو لیکن درودﷺ لازم ہے


ارم شفیق

No comments:

Post a Comment