Monday, 4 May 2026

یہ زلیخا مزاج روح مری

 یہ زلیخا مزاج رُوح مِری

وقتِ دیدار جھُومتی ہو گی

آج تہمت نئی لگی مجھ پر

آج حُجرے میں روشنی ہو گی

دل طوافِ حبیب میں گُم ہے

رُوح سجدے میں گر پڑی ہو گی

میرے ساحر تمہاری شہزادی

اب تو پتھر کی بن گئی ہو گی

ڈُھونڈتا پھِر رہا ہے تُو دُنیا

میرے کشکول میں پڑی ہو گی


جینا قریشی

No comments:

Post a Comment